متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آج گرم اور مرطوب موسم کے بعد بارش کا امکان ہے

خلیج اردو
09 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو پیر کے روز گرم اور مرطوب موسم ملے گا جہاں دن کے وقت میں بارش کا بھی امکان ہے۔

قومی مرکز برائے موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں جزوی طور پر آسمان ابرآلود رہے گا۔ صبح کے اوقات میں مشرقی ساحلوں کی طرف سے بادل بنیں گے۔ اس سے دوپہر کے اوقات میں بارش برسنے کا امکان ہے۔

آج رات اور کل صبح مغربی علاقوں میں ہوا میں نمی رہے گی۔ ہلکے سے درمیانی ہوائیں چلیں گی جس سے کچھ علاقوں میں گرد اڑنے کا امکان ہے۔

بحیرہ اور بحیرہ اومان میں سمندر کا بہاؤ درمیانہ رہے گا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button