متحدہ عرب امارات

شارجہ کے نجی اسکولوں کو 5 اضافی چھٹیاں کرنے کی اجازت

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی (ایس پی ای اے) نے نجی اسکولوں کو ایک تعلیمی سال کے دوران پانچ دن تک اضافی چھٹیاں فراہم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم یہ اضافی چھٹیاں موسم بہار، موسم خزاں اور موسم گرما کی تعطیلات سے منسلک نہیں ہوں گیں۔

ایس پی ای اے  کے ڈائریکٹر علی الحسنی نے کہا کہ انضباطی ادارہ ایشین اور غیر ملکی نصاب کی تعلیم دینے والے نجی اسکولوں کو اضافی چھٹیاں فراہم کرے گا۔

مزید برآں، ایس پی ای اے نے اعلان کیا ہے کہ نجی اسکولوں کے لئے گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے شروع ہوں گی۔

ان اسکولوں کو کم سے کم 182 دن تک کلاسز منعقد کرنی ہوتی ہیں۔ وہ ادارے جو اپنے سالانہ کیلنڈر میں اپنے کام کے دن بڑھانا چاہتے ہیں انہیں پیشگی منظوری لینے کی ضرورت ہے۔

الحسانی نے مزید کہا کہ تدریسی اور انتظامی عملے کی تعطیلات ایس پی ای اے ہی طے کر گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button