متحدہ عرب امارات

افغانستان میں زلزلہ : متحدہ عرب امارات کے فیلڈ اسپتال نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے کام شروع کر دیا۔

خلیج اردو
دبئی: افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد متحدہ عرب امارات بحالی اور امدادی کاموں میں پیش پیش ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے قائم کیے گئے فیلڈ اسپتال نے کام شروع کر دیا۔

فیلڈ اسپتال خصوصی طبی عملے، آلات اور سامان سے لیس ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں تھیں۔

فیلڈ اسپتال میں 75 بستر، 20 آکسیجن سلنڈر، اور 1,000 مربع میٹر کے رقبے پر دو آپریٹنگ کمرے شامل ہیں جو زخمیوں کے لیے فوری طبی امداد فراہم کرے گا۔

افغانستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسیٰ سالم الدھاہری نے کہا ہے کہ فیلڈ اسپتال کا قیام متحدہ عرب امارات کی چیلنجز کا جواب دینے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہے۔

اسپتال ان لوگوں کو تیزی سے طبی مداخلت اور زندگی بچانے والا علاج فراہم کرتا ہے جہاں تک رسائی مشکل ہے۔

یو اے ای نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لینے کے اپنے عزم سے بڑھ کر مختلف خوراک اور طبی امداد سمیت زلزلہ متاثرین کے لیے فوری امداد کا اقدام اٹھایا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button