متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک جرمانوں کی مد میں ابتک بیس لاکھ درہم کے جرمانے واجب الادا ہیں ، حکام نے تفصیلات جاری کر دی

خلیج اردو
17 نومبر 2021
شارجہ : شارجہ میں 2003 کے بعد سے ابتک کیلئے ٹریفک خلاف ورزیوں کی مد میں 2.4 ملین جرمانے واجب الادا ہیں۔ حکام نے غیر ادا شدہ جرمانوں کی تفصیلات جاری کیں ہیں۔

خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سیف الزیری الشمسی نے کہا کہ جن ڈرائیوروں کو جرمانے اداکرنے ہین انہیں حال ہی میں اعلان کردہ 50 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واجب الادا جرمانے ادا کرنا چاہیے۔

جرمانوں پر دی گئی رعایت کا اعلان منگل کو متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ رہائشیوں کو 21 نومبر 2021 سے 31 جنوری 2022 تک ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

الشمسی نے کہا کہ 31 جنوری 2022 کے بعد جب یہ رعایت ختم ہوگی تو پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے معائنہ تیز کرے گی اور وفاقی ٹریفک قانون کے مطابق قرار واقعی کارروائی کرے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس اور رجسٹریشن کی تجدید اس وقت تک نہیں کرے گی جب تک کہ وہ اپنے جرمانے ادا نہیں کر لیتے۔

الشمسی نے کہا کہ جرمانہ پر ڈسکاؤنٹ کے اعلان کے بعد پولیس نے صارفین کو خوش کرنے کیلئے جرمانے کی ادائیگی اور ٹریفک خدمات کو آسان بنانے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے ہیں۔

پچاس فیصد کی رعایت ان جرمانوں پر ہوگی جو دوہزار تین کے بعد سے ادا نہ کی گئی ہو۔ یہ ادائیگی وزارت داخلہ کے اپلیکیشن کی مدد سے ہوتی ہے جو متحدہ عرب امارات بھر میں نصب کیے گئے ہیں۔

الشمسی نے کہا کہ ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ ان الات کی مدد سے وہ جرمانوں کی ادائیگی کرے۔

شارجہ ایگزیکٹو کونسل کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق یہ رعایت 21 نومبر سے پہلے درج کی گئی خلاف ورزیوں پر لاگو ہوتی ہے۔ وہ سنگین ٹریفک جرائم کا احاطہ نہیں کرتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button