خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بلیک میلنگ یا دوسروں کو آن لائن دھمکیاں دینے پر 500,000 درہم تک جرمانہ مقرر

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے کسی کو آن لائن دھمکی دینے یا بلیک میل کرنے پر کم از کم درہم 250,000 درہم اور زیادہ سے زیادہ 500,000 درہم جرمانے کا اعلان کیا ہے۔
ان سرکاری احکام کی خلاف ورزی کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ دو سال قید کی سزا بھی دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں، پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ان سزاؤں کا مقصد الیکٹرانک جرائم اور افواہوں کا مقابلہ کرنا ہے، جو2021 کے وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر 34 کے آرٹیکل 42 کے مطابق ہے-
قانون کے مطابق، ایسا شخص جو کسی دوسرے شخص کو بلیک میل کرتا ہے یا دھمکی دیتا ہے اور یا اس پر آن لائن کچھ کروانے کے لیے اس کی مرضی کے خلاف دباؤ ڈالتا ہے تو وہ سزا کا حق دار ہوگا۔
اگر کوئی شخص کسی جرم کے ارتکاب یا کسی کی عزت یا حیثیت پر حملہ کرکے خراب کرنیکی دھمکی دیتا ہے تو اس صورت میں قید کی سزا بڑھا کر 10 سال کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button