متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظہبی کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظہبی کے مصفح ار چھ علاقے میں 17 جولائی کی صبح 2.47 بجے ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر اب قابو پالیا گیا ہے۔

ابوظہبی پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ متعلقہ حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ابوظہبی پولیس اور سول ڈیفنس اب سائٹ کولنگ آپریشن کر رہے ہیں۔

واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے بھی صرف تصدیق شدہ یا سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔

گزشتہ ماہ ابوظہبی پولیس اور ابوظہبی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے الزاحیہ کے علاقے میں 30 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا تھا۔

مذکورہ بالا واقعے میں 19 افراد معمولی سے درمیانے درجے کے زخمی ہوئے۔جن رہائشیوں کو حفاظتی اقدام کے طور پر نکالا گیا تھا انہیں عارضی رہائش بھی فراہم کی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button