متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی مختلف کمپنیوں نے انتہائی ہنر مند افراد کو راغب کرنے اور انہیں برقرار کے لیے گولڈن ویزا کی اسکیم کا آغاز کردیا

خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات میں کمپنیاں موجودہ ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے اور دنیا بھر سے نئے ٹیلنٹ کو راغب کرنے کیلئے گولڈن ویزے کی پیشکش شروع کر دی ہے۔ ان کیلئے 10 سالہ ویزے فراہم کرنے کا آپشن بھی پیش کیا جارہا ہے۔

مالیاتی فوائد سمیت کمپنیاں اس نئے پرک کو طویل مدتی بنیادوں پر انتہائی ہنر مند اور باصلاحیت افراد کو راغب کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

مائنڈ فیلڈ ریسورسز کی منیجنگ پارٹنر انجلی سیموئل نے کہا کہ قبل ازیں گولڈن ویزا کی توجہ اعلیٰ مالیت کے حامل افراد پر تھی. لیکن اب کمپنیاں اعلیٰ قیادت کی صلاحیتوں کے لیے اضافی فائدے کے طور پر اس کی پیشکش کے آپشن کو تلاش کر رہی ہیں۔

اس رجحان میں سرکردہ ٹیکنالوجی اور طبی شعبوں میں کلیدی پیشہ ور افراد ہیں۔ یہ مثبت طور پر کلیدی عہدوں پر موجودہ اعلیٰ صلاحیت کے ٹیلنٹ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے خطے میں ٹیلنٹ کے حصول اور مشاورتی فرم کی استعداد بڑھانے کیلئے ہے۔

انجلی نے کہا کہ اس اقدام کو کلائنٹ کمپنیوں اور امیدواروں کی طرف سے بھی پذیرائی ملی ہے۔ اس سے ملک میں ٹیلنٹ کی کثافت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

سیموئیل نے مزید کہا کہ ستمبر میں نافذ ہونے والی ویزہ اصلاحات سے یو اے ای کو طویل سفر کے لیے ٹیلنٹ کو راغب کرنے میں بہت فائدہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات اپنے رہائشی اصلاحات کے پروگرام کے بڑے پیمانے پر نظر ثانی کے حصے کے طور پر اگلے ماہ متعدد نئے ویزے اور داخلے کے اجازت نامے جاری کرے گا۔ ایک نمایاں طور پر توسیع شدہ گولڈن ویزا اسکیم، نئی پانچ سالہ گرین ریذیڈنسی، ایک سے زیادہ داخلے کا سیاحتی ویزا اور جاب ہنٹنگ انٹری پرمٹ ان متعدد ریذیڈنسی اصلاحات میں شامل ہیں جو اگلے ماہ سے لاگو ہوں گی۔

گولڈن ویزا سائنس دانوں، پیشہ ور افراد، غیر معمولی باصلاحیت افراد، رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور نمایاں طلباء اور گریجویٹس کو بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ گولڈن ویزا ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کو گولڈن ویزا کی درخواستوں کو مزید لچکدار بنانا چاہیے اور انتہائی تجربہ کار مینیجرز کو بھی 10 سالہ ویزے کے لیے اہل بنانا چاہیے

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button