متحدہ عرب امارات

سعودی عرب کے خلاف بیان ، بحرین نے لبنان سے اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا ہے

خلیج اردو
02 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ہر سال 3 نومبر کو یوم پرچم منایا جاتا ہے کیونکہ وہ قومی پرچم سے اپنی محبت ، وفاداری اور حب الوطنی کا اظہار کرتے ہیں۔

یو اے ای کے یوم پرچم کا آغاز 2013 میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ملک کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے الحاق کا جشن منانے کیلئے کیا تھا۔

اس دن کو عوام، اسکولوں، سرکاری دفاتر اور کاروباری اداروں کے ذریعہ نشان منایا جاتا ہے جو اپنے کام کی جگہوں اور گھروں کے باہر قومی پرچم آویزاں کرتے ہیں۔

اماراتی مصنف حیسا المزروی کیلئے یوم پرچم قومی فخر کا درجہ رکھتا ہے۔ خلیج ٹائمز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمارے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا جھنڈا ایک نوجوان اماراتی عبداللہ المعینا نے 1971 میں ایک مقابلے کے حصے کے طور پر ڈیزائن کیا تھا۔

جھنڈے کا سرخ رنگ جزبہ ، سبز رنگ امید ، سفید رنگ امینداری اور سیاہ رنگ اذہان کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

گارڈن سٹی برٹش اسکول کی پرنسپل جانا ولکو نے کہا ہے کہ ان کا اسکول یو اے ای فلیگ ڈے کو انداز میں منانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس قومی موقع کو متحدہ عرب امارات کے پرچم سے وفاداری کا اعادہ کرنے کیلئے مناتے ہیں جو ملک کے اتحاد اور عظمت کی علامت ہے اور ایک بہتر مستقبل کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا، "جشن کے ایک حصے کے طور پر، ہم متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں شامل ہوں گے اور صبح 11 بجے متحدہ عرب امارات کا پرچم لہرائیں گے جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔

ولکو نے کہا کہ بچے اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے پرچم کے رنگوں یا قومی لباس میں ملبوس ہوں گے۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button