متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں : ایئرعربیہ نے پانچ روزہ سیل کا اعلان کر دیا ، ریٹرن ٹکٹ صرف 849 درہم میں

خلیج اردو
26ستمبر 2021
دبئی : شارجہ کا سرکاری ایئرلائن ایئر عربیہ نے اتوار کو اعکان کیا ہے کہ وہ مختلف بارہ مقامات کیلئے ٹکٹوں پر پانچ روز کیلئے سیل چلائے گا۔

اس آفر سے فائدہ اٹھانے کیلئے مسافر کو آج چھبیس ستمبر سے تیس ستمبر کے بیچ میں بکنگ کرنی ہوگی۔ اس کیلئے مسافروں کو اگلے مہینے کی پچیس تاریخ تک سفر کرنی ہوگی۔

وہ مسافر جو یریوان اور تبلیسی کیلئے سفر کرنا چاہتے ہیں وہ صرف 849 درہم میں ریٹرن ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔

وہ جو استنبول اور بیروت جانا چاہتے ہوں وہ 999 درہم میں ٹکٹ بک کر سکتا ہے۔

دیگر مقامات میں قاہرہ 1،049 درہم ، اسکندریہ (درہم1،049) ، عمان ( درہم1،249) ، خرطوم ( درہم1،249) ، لکسر ( درہم 1،249) ، سوہگ (درہم1،249) ، اور اسیوٹ ( درہم 1 ، 249) میں ریٹرن ٹکٹ مل سکتا ہے۔
Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button