متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں: کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم ہونے کے بعد کرایوں میں تیس فیصد اضافہ

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کیلئے پرواز کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کی گئی ہے تو لوگوں کے سفر کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

حکام نے بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے۔

منگل کو اس کا اعلان ہونے کے بعد سے فضائی سفر بارے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی، دہلی اور کوچی جیسی منزلوں سے واپسی کے ٹکٹ کی قیمتیں 600 درہم کے مقابلے میں 800 درہم یا پھر اس سے زیادہ ہو گئیں۔

ایوی ایشن کے ماہرین نے کہا ہے کہ سفری قوانین میں نرمی سے متحدہ عرب امارات کی سیاحت میں کافی بہتری ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ 31 مارچ کو ختم ہونے والے ایکسپو 2020 دیکھنے آئیں گے۔

سکول کی شرائط بھی بہت جلد ختم ہو رہی ہیں۔ خاندانوں کیلئے اسکول کی نئی مدت کے آغاز سے پہلے، مختصر چھٹی کیلئے گھر کا سفر کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔ یہ نرمی والے ضوابط اس سے بہتر وقت پر نہیں آسکتے تھے۔

عروہ ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر راشد عباس نے تصدیق کی کہ سفری دلچسپی میں اضافے کی وجہ سے ٹکٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مانگ میں اضافہ ان لوگوں میں سب سے زیادہ ہے جو مختصر سفر پر بھارت جانا چاہتے ہیں۔

سمارٹ ٹریولز کے مینیجنگ ڈائریکٹر عفی احمد نے کہا کہ مسافروں کے ذہنوں میں اب خوف نہیں اور سفر کرنے کے خواہشمندوں میں بہت زیادہ اعتماد ہے۔ اس سے پہلے جب ایک خاندان کا ایک فرد ایئرپورٹ پر کورونا وائرس کیلئے مثبت آتا تھا تو پورے خاندان کو قرنطینہ سے گزرنا پڑتا تھا۔ اب ایسا نہیں ہے۔

ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ رمضان اور عید الفطر کے دوران 31 مارچ سے ہوائی پروازوں میں اضافہ متوقع ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button