متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت جلد فراہم کر دی جائے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر اگلے چند دنوں میں یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ (تیز رفتار) پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

پاکستانی ایئر لائن کے یو اے ای میں تعینات سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹوں کے لیے میڈیکل مشنری تمام ایئر پورٹس پر نصب کر دی گئی ہے۔ اور متعلقہ حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی یہ لیبارٹریاں کام شروع کر دیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یو اے ای حکام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت کچھ دیگر ممالک میں پھنسے رہائشیوں کو یو اے ای واپس آںے کی اجازت دی تھی۔ تاہم، اس اجازت کے ملنے کے باوجود ہزاروں پاکستانی تارک وطن یو اے ای واپس جانے سے محروم ہیں۔ جس کی بڑی وجہ پاکستانی ایئر پورٹس پر کورونا کی جانچ کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہ ہونا ہے۔

تاہم، اب پاکستانی حکام اس حوالے سے کام کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ اور جلد ہی متحدہ عرب امارات کے پاکستانی رہائشیوں کے یو اے ای واپس جانے میں درپیش مسائل حل ہو جائیں گے۔

مزید برآں، پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پی آئی اے کیجانب سے 12 اگست سے سیالکوٹ سے دبئی کی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button