متحدہ عرب امارات

ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی ٹیسٹ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بنگلادیشی اب تک پھنسے ہوئے ہیں

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو بنگلادیش میں پھنسے ہوئے ہیں ، مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ان کے ملک میں ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ سہولیات نہیں ہیں۔

جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے کچھ رولز میں نرمی کی ہے تاکہ وہ پھنسے ہوئے رہائشیوں کی واپسی کو ممکن بنا سکے۔ تاہم روانگی سے قبل کا زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹوں پہلے کرایا گیا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ابتک بنگلادیش کے رہائشی ویزہ ہولڈرز پھنسے ہوئے ہیں۔

البوشی ٹریول میں سیلز منیجر کے طور پر فرائض سرانجام دینے والے سید مدثر کا کہنا ہے کہ ایسے میں جب بنگلادیش پر ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہیں تو رہائشی یو اے ای کا سفر کرنے کیلئے درکار لوازمات پورا نہیں کر پارہے جس کی وجہ سے انہیں سفر کی اجازت نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button