متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان سمیت دیگر ممالک کیلئے دبئی نے رہائشیوں کے ویزہ میں میں توسیع کر دی

 

خلیج اردو

23 اگست 2021

دبئی : جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنس اینڈ فارن افیئر جی ڈی آر ایف اے نے دبئی کے ان رہائشیوں کیلئے ویزہ کی معیاد میں توسیع کی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے اپنے ممالک میں پھنسے ہوئے تھے۔

 

جن ممالک کے شہریوں کیلئے ویزہ میں توسیع کی گئی ہے ان میں پاکستان ، بھارت ، نیپال ، سری لنکا ، نائجیریا اور یوگانڈا شامل ہیں۔

 

ویزہ کی معیاد میں دس نومبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے۔ اس کا اطلاق ان ویزوں پر ہوتا ہے جو دبئی نے جاری کیے ہیں اور وہ 20 اپریل سے ۹  نومبر 2021 کے درمیان ایکسپائر ہورہے ہیں۔

 

ابھی تک فضائی پروازوں کی بندش کے باعث ہزاروں افراد ان ممالک میں محسور ہیں۔

 

جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے کہ یہ توسیع دبئ کے رہائشی ویزہ ہولڈرز کیلئے ہوگی جو متحدہ عرب امارات کے باہر چھ مہینوں کیلئے رہے ہوں اور یو اے ای انہوں نے 20 اکتوبر 2020 سے پہلے چھوڑا ہو۔

 

اس حوالے سے  https://amer.gdrfad.gov.ae/visa-inquiry. پر کلک کرکے اپنے ویزے کا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button