خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی پروازیں: ایمریٹس نے ویلنٹائن ڈے کی خصوصی آفر کے طور پر نرخوں میں 25% رعایت کا اعلان کردیا۔

خلیج اردو: دبئی کی ایمریٹس ایئرلائن نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک منفرد پیشکش کا اعلان کیا ہے، جسکے تحت اگر متحدہ عرب امارات کے مسافر جب اپنے پیاروں یا دوستوں کے ساتھ منازل کا انتخاب کرنے کے لیے ایمریٹس پرسفر کرینگے تو انہیں نرخوں میں 25 فیصد چھوٹ مل سکتی ہے۔

یہ خصوصی پیشکش دو یا زیادہ مسافروں کے لیےکارآمد ہے، اور ایک ہی بکنگ پرنو افراد تک کے لیے بکنگ کی جا سکتی ہے۔ خصوصی پیشکش پر واپسی کا سفر 14 فروری تک بک کیا جا سکتا ہے۔

مسافر لندن، استنبول، ماریشس، نیروبی، سیشلز، مالدیپ، کولمبو، قاہرہ، عمان، بیروت، زیورخ، ماسکو، ایمسٹرڈیم، میونخ، پیرس، بارسلونا اور فوکٹ سمیت چھٹیوں کے 20 مقامات کے سفر کے منصوبے بنا سکتے ہیں۔

ایئرلائن نے ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ ایک "رومانٹک چھٹی” کا بھی اعلان کیا ہے، جس کا آغاز 1,989 درہم سے فی شخص مفت ناشتے کے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button