متحدہ عرب امارات

ایمریٹس نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے رہائشیوں کی یو اے ای واپسی کے لیے تازہ گائیڈ لائنز جاری کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے بدھ کے روز اپنی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پاکستان، بھارت، نائجیریا، یوگینڈا، نیپال اور سری لنکا سے آنے والے مسافروں کے لیے تازہ ترین سفری گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

ایمریٹس کی جانب سے گائیڈ لائن کا اجراء یو اے ای حکومت کی جانب سے ان ممالک میں پھنسے رہائشیوں کی واپسی کی اجازت دیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

ایمریٹس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات درج ذٰیل ہیں:

یو اے ای حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ درج بالا ممالک میں پھنسے یو اے ای کے کار آمد رہائشی ویزوں کے حامل ایسے افراد جنہوں نے یو اے ای سے ہی کورونا ویکسین مکمل طور پر لگوا رکھی ہے اور ان کے پاس مجاز حکام کی جانب سے جاری کردہ ویکسین سرٹیفکیٹ موجود ہے وہ تمام رہائشی یو اے ای واپس آ سکتے ہیں۔ مزید برآں، ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد کم از کم 14 دن گزر چکے ہوں۔

ٹرانزٹ مسافروں کے لیے گائیڈ لائنز درج ذیل ہیں:

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کے پاس کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے۔ اور یہ ٹیسٹ روانگی سے کم ازکم پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔

درج ذیل مسافروں کے لیے ویکسین کی شرط سے رعایت دی گئی ہے:

  • گولڈن اور سیلور ویزوں کے حامل افراد اور سفارت کاروں کو
  • ہیلتھ کیئر ورکرز بشمول ڈاکٹر، نرسیں اور ٹیکنیشنز کو
  • تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد جیسا کہ یو اے ای میں پڑھنے والے طالب علم، ٹیچر اور پروفیسرز کو
  • سرکاری ملازمین کو
  • اور ایکسپو 2020 کے تحت آنے والے افراد کو

اس کے علاوہ تمام مسافروں کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا:

  • دبئی کے ویزوں کے حامل افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت کے لیے GDRFA میں اپلائی کرنا ہوگا
  • مسافروں کے پاس کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کا اصل سرٹیفکیٹ موجود ہونا ضروری ہے۔ ٹیسٹ سرٹیفائڈ لیبارٹریوں سے کروایا گیا ہو جو کیو آر کوڈ بھی جاری کرتی ہیں۔ اور یہ ٹیسٹ پرواز کی روانگی کے پہلے 48 گھںٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔
  • مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ راپیڈ ٹیسٹ پرواز سے چار گھںٹے پہلے کروائیں
  • مسافروں کے لیے دبئی ایئرپورٹ پہنچ کر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ضروری ہوگا
  • یو اے ای کے شہریوں کو درج بالا شرائط سے استشنیٰ حاصل ہوگی تاہم انہیں دبئی پہنچنے پر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button