پاکستانی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

اتحاد ائیر ویز نے پاکستان اور 8 دیگر ممالک کے لئے خصوصی کرایوں کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
ابوظہبی: اتحاد ایئرویز نے یورپ،مشرق وسطی پاکستان، اور امریکہ میں منتخب مقامات کے لیے پرواز کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔

 

اتحاد ایئرویز کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے لیے اکانومی کلاس کا کرایہ 795 درہم ،امان کے لیے 995 درہم،مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے لئے 1195 جبکہ لندن بینکاک اور پیرس کے لئے 1995 درہم مقرر کیا گیا ہے۔امریکی شہروں نیویارک اور واشنگٹن کے لئے اتحاد ائیرویز کے اکانومی کلاس کا کرایہ 2995 درہم ہوگا۔کمپنی کے مطابق یہ آفر 21 جنوری تک جاری رہے گی جبکہ اس آفر کے تحت بکنگ کرانے والے مسافر 31 مئی تک سفر کر سکیں گے۔

 

کمپنی کے مطابق اتحاد کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر اپنے سفری دستاویزات کے تصدیقی عمل کو آسان بنانے کے لئے ایئر لائن کی سروس کا استعمال کر سکتے ہیں۔مسافر اتحاد ائیر ویز کی سروس کے ذریعے ہوائی اڈے پر پہنچنے سے پہلے اپنے سفری دستاویزات کی توثیق کر سکتے ہیں۔

 

کمپنی کی جانب سے مختلف ممالک کے لیے اعلان کردہ کرایوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔

اکانومی کلاس

بزنس کلاس

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button