متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پرواز : اتحاد نے ویریفائیڈ ٹو سروس کو مزید آسان اور موئثر بنا دیا ہے

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
ابوظبہی : اتحاد ایئرویز نے ویریفائیڈ ٹو فلائی سروس کو مزید موئثر بنا کر اس کی اپڈیٹڈ ورژن جاری کی ہے جس میں صارفین کو اپنی ویب سائیٹ Etihad.com پر مزید سہولیات فراہم کی ہیں۔

اس اپگریڈیشن نے اتحاد کے مہمانوں کو یہ یقینی بنانا کے عمل ک آسان بنایا ہے کہ ان کے پاس ایئرپورٹ پر جانے سے پہلے تمام ضروری کرونا سے متعلقہ دستاویزات موجود ہیں۔

سفر سے سات دن پہلے تمام مہمانوں کو ایک ذاتی نوعیت کی ای میل موصول ہوگی جو انہیں اپنی منزل کیلئے درکار دستاویزات سے آگاہ کرے گی۔ اب etihad.com کے مائی بکنگ ہر جاکر آسانی سے اپلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔ یہ روانگی سے قبل 72 گھنٹے کے کیے جا سکتے ہیں۔

ویب سائیٹ کی اپگریڈیشن سے اب آپ کو ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اس عمل سے مسافروں کو اپ لوڈنگ کے ذریعے رہنمائی ملتی ہے اور ان کی منتخب کردہ منزل کی تصدیق کیلئے مخصوص دستاویزات کی فراہست فراہم کرتا ہے۔

اپلوڈنگ کے بعد دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور مہمانوں کو ایک ای میل موصول ہوگی جس میں تصدیق کی جائے گی کہ وہ اپنی پرواز کیلئے تمام ضروریات پوری کر چکے ہیں۔

مسافر اپنی بکنگ اسٹیٹس کو کسی بھی وقت etihad.com پر لاگ ان کرکےدیکھ سکتے ہیں۔

اتحاد کے ایئرپورٹ اور نیٹ ورک آپریشن کے نائب صدر جون رائیٹ کا کہنا ہے کہ اتحاد کہ ویریفائیڈ ٹو فلائی سہولت کو 110 لوگوں نے استعمال کیا ہے۔ اس سہولت نے جہاں مسافروں کا وقت بچایا ہے وہاں سفر کو خوشگوار بنایا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button