متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے ویکسینشن ، اہم شرط کی وضاحت کر دی گئی

خلیج اردو
05 اگست 2021
دبئی : ایسے میں جب پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال ، یوگانڈا اور نائجیریا سے متحدہ عرب امارات کیلئے سفری اجازت دی گئی ہے، دبئی کی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے نے متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوائے ہو اور اس حوالے سے ان کے پاس ڈی ایچ اے سے منظور شدہ سرٹیفیکٹ بھی ہو۔

جی سی اے اے نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اس صورت حال کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور اس حوالے سے مزید اپڈیٹس جاری کرے گی۔

فی الحال کیلئے لازمی ہے کہ ویکسینشن الحوسن اپلیکیشن سے تصدیق شدہ ہوں۔

فی الحال ویکسین شدہ افراد جنہوں نے ویکسین کے دوسری خوراک لگوائے چودہ دن گزارے ہوں ، ہی متحدہ عرب امارات آسکتے ہیں ۔

دیگر مستثنیٰ شدہ افراد میں وہ ہیلتھ ورکز جنہیں متحدہ عرب امارات میں ملازمت ملی ہے۔ جیسے ڈاکٹرز ، نرسز اور میڈیکل ٹیکنیشن سفر کر سکتے ہیں۔
وہ جو متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم میں کام کرتے ہوں، جیسے یونیورسٹیز ، کالجز ، اسکولز اور تعلیمی ادارے۔ ملک بھر میں طلبہ کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔
انسانی بنیادوں پر جن کے پاس رہائشی ویزہ ہوں یا وفاقی اداروں اور ایجنسیوں میں کام کرنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button