متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سفر سے پہلے کن چیزوں کا یقینی بنانا ضروری ہے، چیک لسٹ میں کیا ہے؟

خلیج اردو
05 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے وہ رہائشی جو سفری پابندیوں کی وجہ سے ملک میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں بالاخر اجازت ملنے کے بعد وہ اب متحدہ عرب امارات کی جانب لوٹ رہے ہیں۔

ایسے میں کن چیزوں کو یقینی بنانا ضروری ہے؟ سفر سے پہلے چیک لسٹ میں کیا دیکھا جائے؟

حکام کی جانب سے خلیج ٹائمز کے ساتھ ملکر ایک چیک لسٹ جاری کیا گیا ہے جسے پورا کرنے کے بعد کسی مسافر کو مشکلات نہیں ہونگی۔

ویکسینش کا اسٹیٹس

کرونا ویکسین کے خلاف مکمل ویکسین شدہ رہائشی وہ ایک کیٹگری ہے جو دیگر دس کیٹگری کی طرح متحدہ عرب امارات کیلئے اہل ہیں۔ ایسے افراد کیلئے لازمی ہے کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں اور دوسری خوراک کو لیے ابھی چودہ دن ہو گئے ہوں۔ان افراد کیلئے ویکسینشن سرٹیفیکٹ لازمی ہے اور وہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے اپلیکیشن الحوسن سے تصدیق شدہ ہو۔

جی ڈی آر ایف اے سے اجازت نامہ لازمی ہے اگر مسافر کے پاس دبئی کا رہائشی ویزہ ہو۔ دبئی ویزہ ہولڈرز اس کیلئے https://smart.gdrfad.gov.ae/Smart_OTCServicesPortal/ReturnPermitServiceForm.aspx پر درخواست دے سکتے ہیں۔

دیگر ایمریٹس کے رہائشی آئی سی اے سے اجازت نامہ لیں گے اور اس کیلئے انہیں https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/guest/index.html#/registerArrivals پر درخواست دینی ہو گی۔

پاسپورٹ کی کاپی ، ایمریٹس کی آئی ڈی ، ویزہ ، ویکسینشن اور پی سی آر ٹیسٹ کا رزلٹ اگر چاہیئے ہو تو رکھنا ضروری ہے۔

روانگی کی تاریخ سے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ لازمی ہے۔ یہ ٹیسٹ لازمی طور پر کسی مجاز لیبارٹری کے ذریعہ کیا گیا ہو اور اس کا کیو آر کوڈ موجود ہو۔

مسافروں کو فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ بھی کرنا ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈے پر اترنے پر ، وہ ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کریں گے۔

ایسے میں جہاں سفری لوازمات موجود ہیں، مسافروں نے دوسرے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر کے مقررہ وقت سے چھ گھنٹے پہلے پہنچے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button