متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان سمیت چھ ممالک سے سے سفری اجازت کے بعد ایمریٹس کی ہیلپ لائن پر سوالات کی بوچھاڑ

خلیج اردو
05 اگست 2021
دبئی : پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال ، یوگانڈا اور نائجیریا سے متحدہ عرب امارات کیلئے سفری اجازت ملنے کے بعد ایمریٹس ایئرلائن کی ہیلپ لائن پر صارفین کے کالز کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

مسافروں کی تعداد میں آنے والے ہفتوں میں مسافروں کی تعداد بہت بڑھے گی۔ آج پانچ اگست سے یہ سفری اجازت دی گئی ہے۔ ایسے میں دبئی میں موجود ایمریٹس کے کال سنٹر پر کال کا ٹریفک بڑھ گیا ہے۔ ایمریٹس ہیلپ لائن کی جانب سے مسافروں کو کہا جاتا ہے کہ اگر ان کا سوال اگلے اڑتالیس گھنٹے میں سفر سے متعلق نہیں ہو تو وہ دوبارہ کال کریں۔

ایئرلائن کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ہمارے کالز سنٹرز پر کالز کی تعداد انتہائی بڑھ گئی ہے، اگر آپ کی کال آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں سفر سے متعلق نہیں ہے تو آپ دوبارہ کال کیجئے۔

ایئرلائن کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اگر کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے آپ کی پرواز منسوخ ہو گئی ہے یا روٹ معطلی سے متاثر ہوئی ہے تو آپ کو دوبارہ بکنگ کیلئے فوری طور پر کال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ یہی ٹکٹ اپنے پاس رکھیں اور پرواز کی بحالی کے بعد ہم سے رابطہ کیجئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button