متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر ، کون کون سی ویکسین کی حکومت نے منظوری دی ہے؟

خلیج اردو
06 اگست 2021
دبئی :پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال ، نائجیریا اور یوگانڈا میں سفری پابندیوں کی وجہ سے پھنسے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کیلئے اب سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

مختلف دس کیٹگریز میں یہ اجازت ملی ہے جس میں ایک کیٹگری ان لوگوں کی ہے جنہوں نے کرونا وائرس کے دونوں ویکسین لگوائے ہوں اور ویکسین لگوائے چودہ دن گزر گئے ہوں۔

ملک کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ رہائشیوں کو کرونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں متحدہ عرب امارات میں لگوائی گئی ہوں۔

ان ویکسین میں فائزر بائیوٹیک ، سینوفارم ، آکسفورڈ آسٹرازینکا ، موڈرینا ، سپوتنک وی کی متحدہ عرب امارات نے منظوری دی ہے۔

مکمل طور پر ویکسین شدہ رہائشیوں سمیت ان محدود کیے گئے ممالک سے آنے والے رہائشیوں کی دیگر اقسام میں ہیلتھ ورکرز ، اساتذہ ، انسانی معاملات اور وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں میں ملازمین شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جن کے پاس گولڈن یا سلور رہائشی پرمٹ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے قریبی رشتہ دار م، سفارتی عملہ سرکاری وفود اور ایکسپو 2020 کے بین الاقوامی شرکاء ، نمائش کنندگان اور اہلکاروں کو بھی سفر کیلئے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں کی کارگو اور ٹرانزٹ پروازوں کے عملے کاروباری حضرات اور خواتین اور اہم امور میں کام کرنے والے ملازمین مستثنی شدہ کیٹگریز میں شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button