متحدہ عرب امارات

پاکستان سمیت ایشیائی ممالک سے آنے والوں کیلئے کون کون سے ویکسین کی منظوری دی گئی ہے

خلیج اردو
03 اگست 2021
دبئی : پاکستان اور بھارت سمیت چھ ممالک کے لوگوں کیلئے مشروط سفر کے حوالے سے لازمی کیا گیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والوں کو مکمل ویکسین کے بعد سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ مشروط اجازت پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال ، نائجیریا اور یوگانڈا کے شہریوں کو دی گئی ہے۔

ملک کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ رہائشیوں کو کرونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئیں ہوں اور دوسری خوراک لیے ہوئے کم از کم چودہ دن گزر گئے ہوں۔

ان ویکسین میں فائزر بائیوٹیک ، سینوفارم ، آکسفورڈ آسٹرازینکا ، موڈرینا ، سپوتنک وی کی متحدہ عرب امارات نے منظوری دی ہے۔

مکمل طور پر ویکسین شدہ رہائشیوں کے علاوہ ، چھ ممالک سے آنے والے رہائشیوں کی دیگر اقسام میں ہیلتھ ورکرز ، اساتذہ ، انسانی معاملات اور وفاقی اور مقامی حکومتی اداروں میں ملازمین شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جن کے پاس سونے یا چاندی کا رہائشی اجازت نامہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے فرسٹ ڈگری رشتہ دار متحدہ عرب امارات اور قابل اطلاق ممالک کے درمیان سفارتی عملے سرکاری وفود اور ایکسپو 2020 کے بین الاقوامی شرکاء ، نمائش کنندگان اور اہلکاروں کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں کی کارگو اور ٹرانزٹ پروازوں کے عملے تاجر اور کاروباری خواتین اور اہم امور میں کام کرنے والے ملازمین مستثنی شدہ کیٹگریز میں شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button