متحدہ عرب امارات

پاکستان سمیت سفری پابندی کا شکار ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے جی ڈی آر ایف اے کی اجازت لازمی ہے

خلیج اردو
04 اگست 2021
دبئی : چھ ممالک جن پر کرونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندی عائد کی گئی تھی ، سے متحدہ عرب امارات آنے والوں کیلئے وہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن آفیئرز جی ڈی آر ایف اے سے سفری اجازت نامہ حاصل کریں۔

ان چھ ممالک میں پاکستان ، بھارت ، بنگلادیشن ، نیپال ، سری لنکا ، نائجیریا اور یوگانڈا شامل ہیں۔

دبئی کی ایمریٹس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تائید کی ہے کہ جو بھی ایئرلائنز مسافروں کو لے کر آنے والے ہوں ، ان کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ تصدیق کریں کہ مسافر نے تمام تر لوازمات پورے کیے ہیں۔ اگر کوئی مسافر بیان کردہ شرائط پر پورا نہیں اترتا تو ایئرلائنز کو چاہیے کہ وہ ان کی سفر قبول نہ کریں۔

اگر کوئی ایئرلائن ایسے مسافر کو سفر کی اجازت دے جس نے تمام شرائط پورے نہیں کیے ہوں، تو یہ اسی ایئرلائن کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس مسافر کی واپسی کا بندوبست کرے۔

کونسی کیٹگریز کے لوگوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی؟
ہ ہیلتھ ورکز جنہیں متحدہ عرب امارات میں ملازمت ملی ہے۔ جیسے ڈاکٹرز ، نرسز اور میڈیکل ٹیکنیشن سفر کر سکتے ہیں۔
وہ جو متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم میں کام کرتے ہوں، جیسے یونیورسٹیز ، کالجز ، اسکولز اور تعلیمی ادارے۔ ملک بھر میں طلبہ کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔
انسانی بنیادوں پر جن کے پاس رہائشی ویزہ ہوں یا وفاقی اداروں اور ایجنسیوں میں کام کرنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ایکسپو 2020 میں حصہ لینے والوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

اس سے قبل مختلگ اٹھ کیٹگریز کے مسافروں کو پابندی والے ممالک سے داخلے کی اجازت تھی
متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے قریبی رشتہ دار، متحدہ عرب امارات اور قابل اطلاق ممالک کے درمیان سفارتی اہلکار بشمول انتظامی ملازمین، سرکاری وفود ، پیشگی منظوری حاصل کرنے سے مشروط ہیں۔ ایکسپو 2020 بین الاقوامی شرکاء اور نمائش کنندگان اور اس کے منتظم کے زیر کفالت افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جن کے پاس گولڈن یا سیلور رہائشی ویزہ تھا ، ان کو داخلے کی اجازت تھی۔
غیر ملکی کمپنیوں کی کارگو اور ٹرانزٹ پروازوں کے عملے ، کاروباری حضرات اور کاروباری خواتین ، بشرطیکہ وہ بندرگاہوں ، بارڈرز اور فری زونز کی سیکورٹی کیلئے جنرل اتھارٹی سے منظوری حاصل کر چکے ہو اور متعلقہ امارت کی ایمرجنسی ، بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کی اعلیٰ کمیٹیوں کے سربراہوں کو بھی اجازت ہوگی۔

ان مسافروں کو جنہیں سفری استثنیٰ دیا گیا ہے ، لازمی ہے کہ ان کے پاس کرونا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ہو جو 48 گھنٹے کی معیاد کے ساتھ جاری کیا گیا ہوا۔ یہ ٹیسٹ کسی مجاز سنٹر سے جاری کردہ ہو۔

مسافر سفر میں بورڈنگ کے دوران تیز ترین کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔ متحدہ عرب امارات میں داخلے کے بعد وہ پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

مسافر کیلئے لازمی ہے کہ وہ جی ڈی آر ایف اے کی ویب سائیٹ پر اجازت کیلئے درخواست جمع کرائیں۔ اس کیلئے دیا گیا لنک یہ ہے https://smart.gdrfad.gov.ae/homepage.aspx۔

وہ رہائشی جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ ہے اور وہ کرونا ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد چودہ دن گزار چکا ہو، کیلئے ضروری ہے کہ وہ کرونا ویکسین کی سرٹیفیکٹ ویب سائیٹ https://smart.gdrfad.gov.ae/homepage.aspx پر جمع کرائیں۔

بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا نے اپنی ویب سائیٹ پر یہ تمام طریقہ کار اپڈیٹ کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button