متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا سفر : وزارت کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نے کامیابی کے ساتھ کرونا وائرس وباء پر قابو پالیا ہے۔ 98 فیصد تک کے اہل رہائشیوں کو مکمل ویکسینشن دی گئی ہے۔ روزمرہ کے کرونا کیسز کی تعداد 400 کے اوسط سے جارہی ہے اور ملک میں سب سے کم شرح اموات کرونا سے ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہریوں اور رہائشیوں نے کرونا کے بعد ایک نارمل زندگی میں جینا شروع کیا ہے جہاں ان پر حفاظتی اور دیگر پابندیاں ہٹائی گئی ہیں۔

ویکسین شدہ مسافروں کیلئے پی سی آر کی شرط ختم کی گئی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام نے مسافروں کیلئے نئے کرونا رولز جاری کیے ہیں جو درج ذیل ہیں۔

سفر سے پہلے چیکنگ :

ان علاقوں میں جہاں کرونا وائرس کی نئی قسم پھیل رہی ہے، وہاں دیکھ لیجئے اور تسلی کے بعد صرف تب صرف کریں جب لازمی ہو۔

بیمار یا کمزور افراد جیسے بوڑھے، شوگر کے مریض اور دل کی بیماری والے افراد کو ان علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کرنا چاہیے جہاں وائرس اب بھی پھیل رہا ہو۔

ویکسین کی تجویز کردہ خوراکیں لازمی لیں۔

سفر کے دوران کی احتیطاطی تدابیر :

اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں ،صابن اور پانی سے یا 70 فیصد الکحل کے ساتھ سینیٹائزر سے صاف کریں۔

دوسروں کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ہجوم والی جگہوں سے پرہیز کریں۔

اگر آپ بیمار محسوس کرتے ہیں تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں اور سفر اور اجتماعات کے لیے متعلقہ ملک کے گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

سفر کے بعد احتیاطی تدابیر :
اپنی حفاظت کو یقینی بنانے اور وائرس کو پھلاؤ سے روکنے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں اور متعلقہ احتیطاطی تدابیر پر عمل کریں

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button