
خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کا الہوسن اپلیکیشن اب ایسے فیچرز رکھتا ہے جس میں غیر ویکسین شدہ اماراتیوں کو بھی گرین پاس ملے گا۔ ان افراد کو سفر کیلئے ڈسکلیمر فارم مکمل کرنے کیلئے یہ کام آئے گا۔
سفر کرنے سے پہلے غیر ویکسین شدہ افراد ، صرف ایک ویکسین کی خوراک لینے والوں اور جن کو ابھی تک کوئی بوسٹر خوراک نہیں ملی اور ان افراد کو جنہیں صرف ایک ویکسین کی خوراک ملی ہے، ڈسکلیمر فارم بھرنا ہوگا۔
یہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویکسین نہ ہونے والے اماراتیوں پر سفری پابندی ہٹانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ 16 اپریل سے شہری سفر کر سکتے ہیں اگر وہ اپنی پرواز کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کروا لیں۔
یو اے ای نے سفر سے متعلق کرونا حفاظتی قوانین میں نرمی کی ہے کیونکہ روزانہ کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
Check the new feature on #Alhosn app! Unvaccinated UAE citizens can now have the green status on the travel pass by completing a disclaimer form. pic.twitter.com/xskmXjAOId
— Al Hosn App (@AlHosnApp) April 20, 2022
Source: Khaleej Times