متحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارت سمیت ایشیائی ممالک کے شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت دی گئی

خلیج اردو
03 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو جو پاکستان اور بھارت سمیت ان چھ ممالک میں پروازوں کی معطلی کی وجہ سے پھنسے ہیں ، وہ متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں۔ حکام نے منگل کے روز اعلان کر دیا ۔

وہ مسافر جو کرونا وائرس کی مکمل ویکسین لگوا چکے ہوں اور ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ ہوں ، انہیں پانچ اگست سے متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اس کیلئے ضروری ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد کم از کم چودہ دن گزر گئے ہوں۔ اس حوالے سے ان کے پاس سرٹیفیکٹ ہونا چاہیئے۔ یہ استثنیٰ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ان چھ ممالک سے مسافروں کی دیگر اقسام پر پابندی ہے۔

ان چھ ممالک سے دیگر کونسی کیٹگریز کے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت ہوگی؟

وہ ہیلتھ ورکز جنہیں متحدہ عرب امارات میں ملازمت ملی ہے۔ جیسے ڈاکٹرز ، نرسز اور میڈیکل ٹیکنیشن سفر کر سکتے ہیں۔
وہ جو متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم میں کام کرتے ہوں، جیسے یونیورسٹیز ، کالجز ، اسکولز اور تعلیمی ادارے۔ ملک بھر میں طلبہ کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔
انسانی بنیادوں پر جن کے پاس رہائشی ویزہ ہوں یا وفاقی اداروں اور ایجنسیوں میں کام کرنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ایکسپو 2020 میں حصہ لینے والوں کو داخلے کی اجازت ہے۔

اس سے قبل مختلگ اٹھ کیٹگریز کے مسافروں کو پابندی والے ممالک سے داخلے کی اجازت تھی
متحدہ عرب امارات کے شہری اور ان کے قریبی رشتہ دار، متحدہ عرب امارات اور قابل اطلاق ممالک کے درمیان سفارتی اہلکار بشمول انتظامی ملازمین، سرکاری وفود ، پیشگی منظوری حاصل کرنے سے مشروط ہیں۔ ایکسپو 2020 بین الاقوامی شرکاء اور نمائش کنندگان اور اس کے منتظم کے زیر کفالت افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جن کے پاس گولڈن یا سیلور رہائشی ویزہ ہو ، ان کو داخلے کی اجازت تھی۔
غیر ملکی کمپنیوں کی کارگو اور ٹرانزٹ پروازوں کے عملے ، کاروباری حضرات اور کاروباری خواتین ، بشرطیکہ وہ بندرگاہوں ، بارڈرز اور فری زونز کی سیکورٹی کیلئے جنرل اتھارٹی سے منظوری حاصل کر چکے ہو اور متعلقہ امارت کی ایمرجنسی ، بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کی اعلیٰ کمیٹیوں کے سربراہوں کو بھی اجازت ہوگی۔
شناخت اور شہریت کیلئے وفاقی اتھارٹی کی درجہ بندی کے مطابق اہم افعال سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو داخلے کی اجازت تھی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button