متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں: ویکسین شدہ مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں

خلیج اردو

دبئی : نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ نے جمعہ کو بتایا ہے کہ ویکسین شدہ سیاحوں کو اب ضرورت نہیں کہ وہ اپنے سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

اس کی جگہ مسافروں کو ویکسین لگوانے سے متعلق اپنا سرٹیفیکٹ پیش کریں گے۔ یہ سرٹیفیکٹ کیو آر کوڈ کے ساتھ ہونا چاہیئے۔

ان مسافروں کو جو ویکسین شدہ نہیں ہیں ، سفر سے قبل کے اڑتالیس گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجد پیش کرنا ہوگا۔ اگر کوئی شخص کرونا سے متائثر ہوا ہے اور اس کے پاس صحت یابی کا سرٹیفیکٹ ہے تو وہ اسے بھی پیش کرسکتا ہے۔

حکام نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ مسافر جن ممالک جانا چاہتے ہوں وہاں کے کرونا وائرس پروٹوکول کو لازمی طور پر فالو کریں۔

دوسری طرف یو اے ای میں کھلی فضا میں ماسک پہننا اختیاری کیا گیا ہے۔ تاہم وضاحت کی گئی ہے کہ بند جگہوں پر اسے پہننا اب بھی لازمی ہے اور ان پروٹوکول کا اطلاق آج سے ہورہا ہے۔

Source:Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button