متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی پروازیں : پی آئی اے نے ایئرپورٹس پر موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز قائم کرنے کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
06 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کیلئے کافی عرصہ بعد جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانیوں کو تیز ترین کرونا وائرس ٹیسٹ نہ کیے جانے اور رزلٹ نہ ملنے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر مسئلہ پیش آیا تھا اور وہ وہاں محسور ہو گئے تھے

ایسے میں قومی ایئرلائنز نے مسئلے کے حل کیلئے ایئرپورٹس پر موبائل لیبارٹریز کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پی آئی اے کے علاقائی دفتر میں کام کرنے والے ریجنل منیجر شاہد مغل کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایسے موبائل لیبارٹریز کا قیام عمل میں لائیں گے جس کے بعد تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

فی الحال پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کیلئے پشاور ، لاہور ، اسلام آباد ۔ سیالکوٹ ، ملتان اور کراچی سے پروازیں چلا رہا ہے۔

اس سے قبل ایئرپورٹ کی حدود میں موجود پاکستانی مسافر جو متحدہ عرب امارات جانا چاہتے تھے ، کو ایئرپورٹ کی حدود سے ہٹایا گیا تھا کیونکہ تیز ترین ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں تھی۔

ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر توقیر نے خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی لیبارٹریز تو موجود ہیں کہ وہ تیز ترین ٹیسٹ کراتے ہیں لیکن چونکہ وہ ایئرپورٹ پر نہیں ہیں تو اسی وجہ سے انہیں وہاں جانے کا مسئلہ ہے اور یہ بیکار ہے۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے مخصوص کیٹگیریز کیلئے افراد ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر کی اجازت دی ہے لیکن ایئرپورٹ پر تیز ترین کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button