متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں : پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک کیلئے پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق آسانی کر دی گئی

خلیج اردو
18 اگست 2021
ابوظبہی : پاکستان اور بھارت سمیت دیگر چار ممالک کے مسافر جو کرونا وائرس کی وجہ سے اپنے ممالک میں پھنسے ہوئے تھے ، اب وہ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کو چار کے بجائے چھ گھنٹے پہلے کرا سکتے ہیں۔ دو گھنٹے کا اضافہ مہلت مسافروں کیلئے بہت سی آسانیاں پیدا کرے گا۔

اب تک مسافروں کو دبئی جانے کیلئے سیئرپورٹ پر روانگی سے قبل کے چار گھنٹوں میں پی سی آر ٹیسٹ کراتے تھے۔ تاہم ٹریول ایجنٹس کو منگل کے روز ایک نیا نوٹیفیکیشن ملا ہے جس کے مطابق دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس لچک کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ مسافروں کو سہولت دی جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ روانگی سے قبل چار کے بجائے چھ گھنٹے قبل کرانا ہوگا۔ یہ بھارت ، پاکستان ، نیپال ، سری لنکا ، نائیجیریا اور یوگنڈا کے مسافروں کیلئے ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button