متحدہ عرب امارات

بیرون ممالک سے کورونا ویکسین لگوانے والے متعدد افراد کو آئی سی اے اور GDRFA کی طرف سے یو اے ای واپسی کے لیے اجازت نامے جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق ایسے ممالک جن پر سفری پابندیاں عائد ہیں ان ممالک سے کورونا ویکسین لگوانے والے متعدد مسافروں کو آئی سی اے اور GDRFA کی جانب سے یو اے ای کا سفر کرنے کے اجازت نامے  وصول ہونے شروع ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے یو اے ای اور غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کے پاکستان اور بھارت سمیت کچھ دیگر ممالک سے یو اے ای کے رہائشیوں کے پاس اگر آئی سی اے اور GDRFA کا اجازت نامہ ہے تو وہ یو اے ای واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم ان کے پاس کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے۔

لہذا اس کے بعد سے پاکستان  اور بھات سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے وہ رہائشی جنہوں نے یو اے ای سے کورونا ویکسین نہی بھی لگوائی وہ آئی سی اے اور GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد یو اے ای واپس آنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

خلیج ٹائمز نے حال ہی میں بھات سے دبئی واپس آنے والے رہائشی کا یو اے ای واپس آنے کا تجربہ بھی شائع کیا ہے۔ جس میں مظفر احمد نامی دبئی کے رہائشی نے بتایا کہ وہ اپریل میں سالانہ چھٹی پر بھارت گیا تھا لیکن سفر پابندیاں عائد ہونے کے بعد واپس نہیں آ پایا۔ اس نے بھارت میں قیام کے دوران ہی کوشیلڈ ویکسین لگوائی۔ اس کے باوجود جب اس نے دبئی واپس آنے کے لیے GDRFA کے اجازت نامے کے لیے اپلائی کیا تو اس ایک گھنٹے کے اندر اندر اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ یوں مظفر با آسانی دبئی واپس آگیا۔

مظفرنے  مزید بتایا کہ روانگی سے پہلے 48 گھنٹوں کے اندر کورونا ٹیسٹ کروانے کا مطلب ہے کہ جب آپ کا ٹیسٹ کے لیے نمونہ لیا جائے اس وقت سے لے کر روانگی کے درمیان 48 گھنٹے ہونے چاہیے اس سے زیادہ وقت ہو جانے پر آپ کو پرواز میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ابوظہبی حکام کی جانب سے بیرون ممالک سے ویکسین لگوانے والے سیاحوں کے انٹرنیشنل ویکسین سرٹفیکیٹس کی تصدیق کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے بیرون ملک پھنسے ابوظہبی کے رہائشی بھی اس سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

تاہم، انٹرنیشنل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

  • ابوظہبی روانگی سے پہلے سیاحوں کو آئی سی اے کی موبائل ایپ کے رجسٹر آرائیول سیکشن میں رجسٹریشن کروانی ہوگی
  • رجسٹر آرائیول فارم کو بھریں
  • انٹرنیشنل ویکسین نیشن سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کریں
  • اس کے بعد سیاحوں کو ایک ایس ایم ایس بھیجا جائے جس کے ساتھ الہسن ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کا لنک ہوگا

ابوظہبی پہنچنے کے بعد درج ذیل مراحل پر عمل کریں:

  • سیاحوں کو ابوظہبی پہنچنے پر ایئر پورٹ یا آئی سی اے ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے یونیفائڈ آئی ڈنٹیفکیشن نمبر (یو آئی ڈی) بھیجا دیا جائے گا
  • جس کے بعد انہیں الہسن ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی اور پھر اس یو آئی ڈی نمبر اور آئی سی اے کی رجسٹریشن یا یو اے ای میں پی سی آر ٹیسٹ کے لیے استعمال کیے گئے فون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے الہسن ایپ پر رجسٹر کرنا ہوگا۔
  • الہسن ایپ رجسٹریشن مکمل کرنے کے لیے ون ٹائم پاسپورڈ بھیجا جائے گا۔
  • رجسٹریشن کے بعد سیاح الہسن ایپ پر اپنا اسٹیٹس، ویکسینیشن کی معلومات، ٹیسٹ رزلٹ اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button