متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سیاحتی ویزہ کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی ڈیمانڈ میں چار گنا اضافہ ہوگیا ہے

خلیج اردو
30 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحوں کیلئے ویزہ کی اجازت کے بعد یو اے ای کے ویزہ اور ٹکٹ کی طلب میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ امارات نے آج سے سیاحوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔

ایسے میں جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے سفری بندشوں کا شکار ممالک کے شہریوں کی یو اے ای میں واپسی کا عمل بھی جاری ہے، سیاحتی ویزہ کی اجازت کے بعد سے ٹکٹوں کی ڈیمانڈ میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

اگرچہ بکنگ ابھی فائنل نہیں ہوئی لیکن ایئرلائنز نے ٹکٹوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ خاص کر پاکستان ، بھارت ، نیپال اور سری لنکا کے ممالک سے ٹکٹوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ برائے شہریت اور شناخت اور نیشنل ایمرجنسی کرتائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جن کے پاس سیاحتی ویزہ ہو وہ ایئرپورٹ پر لازمی پی سی آر کرونا ٹیسٹ کرائیں گے جبکہ غیر ویکسین شدہ افراد کے حوالے سے پچھلے ضوابط موجود رہیں گے۔

اتوار کو گوگل کے سفری رجحانات نے ہبھارت اور پاکستان سے متحدہ عرب امارات کی پروازوں کیلئےمعمول سے زیادہ قیمتیں ظاہر کیں ہیں۔ آن لائن ٹریول ایجنسی مسافر ڈاٹ کام کے گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر راھیش بابو نے کہا ہے کہ یہاں سے سب سے بڑی ڈیمانڈ ٹکٹ کی ہے۔

ہم سے مسافر کئی سوالات پوچھ رہے ہیں خاص کر جو طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات میں پرواز کے موقع کے انتظار میں تھے۔

کچھ ایسے مسافر ہیں جنہوں نے سپوتنک ویکسین لی ہے۔ سپوتنک اگرچہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین نہیں ہے لیکن اسے متحدہ عرب امارات نے منظور کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button