متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں : اگر کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ نتائج میں تاخیر کا شکار ہو تو کیا ایئرلائنز ری بکنگ کا آپشن یا ری فنڈ کا آپشن دے گی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے لمبی قطاریں موجود ہیں جہاں لوگ سفر کیلئے یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ لوازمات میں شامل پی سی آر ٹیسٹ کرائیں۔

وہ مسافر جو کرونا وائرس کی نامکمل دستاویزات کی وجہ سے یا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے سفر کرنے سے قاصر ہیں تو ان افراد کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ بغیر کسی جرمانے کے اپنی پروازیں دوبارہ بک کر سکتے ہیں یا کچھ صورتوں میں رقم کی واپسی کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری فراخدلی سے چھوٹ کی پالیسی کا مطلب یہ ہے کہ صارف کے نامکمل دستاویزات یا مثبت ٹیسٹ کے نتیجے کی وجہ سے اپنی اصل میں بُک کی گئی پروازیں بغیر کسی جرمانے کے بعد میں پرواز کیلئے دوبارہ بک کر سکتے ہیں، یا اپنے ٹکٹ کی واپسی کر سکتے ہیں۔

ایمریٹس کی ویب سائٹ کے ذریعے پرواز کی روانگی سے دو گھنٹے پہلے تک بکنگ میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے ٹریولنگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سفر کی ہمواری کو یقینی بنانے اور کسی پریشانی سے بچنے کیلئے لازمی ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے ایڈوانس بکنگ کی جائے۔ اس کیلئے مسافروں کو ایک ہفتے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی بکنگ کی جائے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button