متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس سے بہتر صورت حال : فلائی دبئی نے مزید ممالک کیلئے پروازیں بحال کر دیں

خلیج اردو
23 ستمبر 2021
دبئی : فلائی دبئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پراگ اور داگریب کیلئے فضائی آپریشنز کو بحال کررہا ہے۔ ایئرلائن دبئی ایئرپورٹ سے پراگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پانچ ہفتہ وار پروازیں چلائے گا جبکہ فرینجو تومان ایئرپورٹ زاگریب کیلئے ہفتے میں دو دفعہ پروازیں چلائے گا۔

اس سال دسمبر میں فلائی دبئی زاگ کیلئے چار ہفتہ وار پروازیں چلائے گا۔

پراگ اور زاگریب کیلئے پراگ اور زاگریب کیلئے پروازوں کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے فلائی دبئی میں چیف کمرشل آفیسر
حماد عبیداللہ نے کہا ہے کہ ہم کروشیا اور چیک رپبلک کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

ایسے میں جب عالمی سطح پر پروازوں کی بحالی میں تیزی آرہی ہے ۔ فلائی دبئی پچاس ممالک میں 95 ڈسٹینیشن جو افریقہ ، جنوبی ایشیاء ، جنوبی اور مرکزی ایسٹ یورپ ، جی سی سی کے ممالک اور مشرق وسطیٰ اور بھارت میں یہ ڈسٹینیشن شامل ہیں۔

چیک اور کروشیا کیلئے فلائی دبئی کے آپریشنز کی بحالی سے مزید سیاح یہاں متوقع ہے ایسے میں جب ایکسپو 2020 دبئی سیاحوں کیلئے خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button