
خلیج اردو آن لائن:
منگل کی صبح ابوظہبی میں دھند کے باعث 19 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی، حادثے میں 8 افراد زخمی ایک رہائشی ہلاک۔
حادثہ ابوظہبی میں المفراق کے علاقے میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
ایک دوسرے سے ٹکرانے والی گاڑیوں میں ٹرک اور کاریں شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ نہ ہونا حادثے کی دوسری بڑی وجہ ہے۔
Source: Khaleej Times