متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین: اسکولوں کے قریب گاڑی چلاتے ہوئے وہ اہم اصول جن پر عمل کرکے آپ بڑی نقصان سے بچ سکتے ہیں

خلیج اردو

ابوظبہی: متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین شہریوں کی تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔ ابوظہبی پولیس نے موٹرسائیکلوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اسکول کے حدود میں گاڑی چلاتے وقت خاص طور پر ٹریفک قوانین کا پاس رکھیں۔

 

اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر چار اہم اصولوں کی تفصیل دی جو سکول میں پڑھنے والوں کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکلوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

 

گاڑی چلانے والوں کو کم رفتار کے ساتھ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور ایسے زونز میں ڈرائیونگ کرتے وقت طلباء، والدین اور اسکول کے عملے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

 

متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے مطابق ایسے زونز میں ڈرائیونگ کرتے وقت ان چار مراحل کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔

:

اسکول زون کے ارد گرد گاڑی چلاتے وقت موبائل کا استعمال نہ کریں۔

زون کے لیے مقررہ رفتار کی حد سے تجاوز نہ کریں۔

ہمیشہ سڑک پر توجہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں

سٹاپ کے نشانوں، پیدل چلنے والوں کے کراسنگ اور سائیڈ لین کے قریب آتے وقت خصوصی توجہ دیں۔

 

اسکول زونز میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی تفصیل:

 

اسکول کے علاقوں میں رفتار کی حدیں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوتی ہیں۔ اس سے تجاوز پر 300 سے 3,000 درہم تک جرمانہ عائد ہوتا ہے جو گاڑی کی رفتار پر منحصر ہے۔

موبائل فون استعمال کرنے پر 800 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔

 

بے ترتیب ڈرائیونگ پر 800 جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس دیئے جائیں گے۔

خطرناک طریقے موڑنے پرآپ کو اپنے چاروں طرف چیک کرنا ہوگا۔ خاص کر اسکول کے قریب لاپرواہی کا مطاہرہ کرتے ہوئے خطرناک موڑ پر 500 درہم جرمانہ اور چار بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔اسکول کے علاقوں میں پیدل چلنے والوں کے لیے کئی راستے ہیں۔ کراسنگ پر طلباء، عملے اور والدین کو ترجیح نہ دینے پر500 درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس کی سزا ہوگی۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button