متحدہ عرب امارات

یو اے ای: کمپنی کی کار واپس کرنے سے انکار کرنے والے سابق مینیجر کو 83 ہزار 220 درہم ادا کرنے کا حکم

 

خلیج اردو آن لائن:

نوکری ختم ہونے کے بعد کمپنی کی کار کمپنی کو واپس کرنے سے انکار کرنے والے نجی کمپنی کے سابق مینیجر کو عدالت کی جانب سے 83 ہزار 220 درہم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید برآں، ابوظہبی کی ابتدائی عدالت نے مینیجر کو حکم دیا ہے گاڑی کے استعمال کے دوران ہونے والا 14 ہزار 650 درہم جرمانہ بھی ادا کرے گا۔

کمپنی کے مالک کی جانب سے سابق مینجرکے خلاف مقدمہ دائر کروایا گیا تھا جس میں کمپنی کے مالک نے الزام عائد کیا تھا کہ مینجر نے کمپنی کی گاڑی ضبط کر رکھی ہے جس کے بدلے میں وہ 1 لاکھ 82 ہزار 960 درہم واپس کرے اور گاڑی کے استعمال کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والا 14 ہزار 650 درہم جرمانہ بھی ادا کرے۔

مدعی نے عدالت کو بتایا کہ اس نے گاڑی بینک سے قسطوں پر حاصل کی تھی جس ابتدائی رقم 49 ہزار 500 درہم ادا کر دی گئی تھی اور بقیہ رقم ہر ماہ قسطوں میں ادا کرنی تھی۔ کمپنی نے کے مالک نے بتایا کہ گاڑی حاصل کرنے کے بعد مینیجر کو اس کے دفتری کام کے لیے دے دی گئی۔

کمپنی کے مالک کے الزام عائد کیا کہ نوکری ختم ہونے پر مدعاعلیہ نے کانٹریکٹ کے مطابق گاڑی کمپنی کو واپس کرنی تھی تاہم، مدعاعلیہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ جبکہ مدعاعلیہ نے الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گاڑی آدھی قسطیں اس نے ادا کی ہیں۔

عدالت نے فریقین کا موقف سننے بعد ایک ٹیکیکل ایکسپرٹ تعینات کیا۔ جس کی رپورٹ کے مطابق مدعاعلیہ نے گاڑی کی مالیت کا 77520 درہم ادا کیا جبکہ کمپنی کے مالک نے 83 ہزار 220 درہم ادا کیے ہیں۔ جبکہ کہ گاڑی کی 22 ہزار 220 درہم قسط ادا کرنا باقی ہے۔

تاہم، ٹیکنیکل رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے مدعاعلیہ کو حکم دیا کہ وہ 83 ہزار 220 درہم مدعی کو ادا کرے گا اور گاڑی بقییہ قسطوں کے ساتھ ساتھ قانونی اخراجات ادا کرنے حکم بھی دیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button