متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : موبائل کی دوکان کی میں ڈکیتی کے دوران دوکان مالک کو قتل کرنے والے چار افراد کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں ایک موبائل شاپ میں ڈکیتی کے دوران 158 سمارٹ موبائل فون ، 21,000 درہم اور 1000 امریکی ڈالر چوری کرنے اور دوران ڈکیتی مالک دوکان کو قتل کرنے پر چار افراد کو سزا سنا دی گئی۔ دو ایشیائی باشندوں کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

تیسرے ملزم کو عدالت نے پانچ سال کی سزا سنائی جبکہ چوتھے کو چوری کا مال اپنے پاس رکھنے کی پاداش میں سزا سنائی گئی۔ فوجداری عدالت نے ملزمان کی سزاؤں کے بعد انہیں ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالتی کارروائی کے مطابق وہ ڈرائیور جو موبائل فون دوکان کے مالک کے ساتھ کام کررہا تھا ، نے دوکان میں چوری کا پروگرام بنایا۔ اس نے دوسرے اور تیسرے ملزم کے ساتھ ملکر جرم کی منصوبہ بندی کی۔

انہوں نے مالک پر حملہ کیا جب وہ دوکان کے اندر تھا۔ اسے باندھ لیا گیا اور اس کے چہرے کو ٹیپ سے بند کیا گیا۔ آدمی دم گھٹنے سے ہلاک ہوا۔

وردات کے بعد دو ملزمان ملک سے فرار ہو گئے۔ دوسرے ملزم نے چوری کا سامان اپنے کزن کے حوالے کیا اور ان سے کہا کہ فون اور دیگر چیزیں فروخت کرنے سے آنے والی رقم انہیں ٹرانسفر کی جائے۔

تیسرے ملزم نے چوتھے کا استعمال کیا تاکہ چوری کے مال کو چھپایا جا سکے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button