متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں ورک پرمٹ جاری کرنے سے متعلق نئی فیس لسٹ جاری کر دی گئی

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن نے بدھ کے روز ورک پرمٹ جاری کرنے سے متعلق سروس فیس کی نئی فہرست جاری کی ہے۔

اس حوالے سے کم عمر افراد کے ورک پرمٹ اور دو سال کے ویلیڈ پرمٹ کے ساتھ فری لانسرز کے چارجز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزارت انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن میں سروس فیس اور انتظامی جرمانے سے متعلق کابینہ کی 2020 کی قرارداد 21 کے چند شرائط میں ترمیم کی ہے۔

وزارت انسانی وسائل ورک پرمٹ اور معاہدوں کی تجدید یا ترمیم کرنے اور ملازمین کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں منتقل کرنے کے لیے نئی فیسوں کا اطلاق کرے گی۔

اس فیصلے کے مطابق ورک پرمٹ جاری کرنے کی نئی فیس کی فہرصت مندرجہ ذیل ہے۔

درست رہائش رکھنے والوں کے لیے ملک کے اندر ورک پرمٹ جاری کرنے کی فیس نابالغوں کے لیے 50 درہم ہوگی۔
عارضی طور پر جاری کیے جانے والے ورک پرمٹ پر 50 درہم فیس ہوگی۔
ان کے لیے جن کے پاس وزارت سے ورک پرمٹ ہے، ان کیلئے پارٹ ٹائم ورک پرمٹ 50 درہم میں جاری ہوگا۔

ٹریننگ سے متعلق تربیتی اجازت نامہ 50 درہم میں جاری ہوگا۔
پروبیشن کے وقت ورک پرمٹ

پروبیشنری ورک پرمٹ اور ریزیڈنسی ہولڈرز کے لیے ورک پرمٹ کا اجراء 50 درہم میں کیا جائے گا۔
دو سال کے لیے ریزیڈنسی ہولڈرز یا فری لانسرز کے لیے ورک پرمٹ 250 درہم میں جاری ہوگا۔

ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں فیس کی منتقلی اور ایک کمپنی سے دوسری کمپنی کو ٹرانسفر پرمٹ کی درخواست کی تینوں اے ، بی سی کیٹگریز کی فیس 50 درہم ہوگی۔

ورکر کو ایک کمپنی سے دوسری کمپنی میں دو سال کی مدت کے لیے ٹرانسفر کرنے اور ملازمت دینے کے لیے پرمٹ کا اجراء مندرجہ ذیل تین کیٹگریز میں ہوگا ۔

گیٹگری اے میں 250 درہم ، کیٹگری بی 1,200 درہم ، کیٹگری سی میں 3,450 درہم کی فیس ہوگی۔

ورک پرمٹ کی تجدید اور معاہدوں میں ترمیم کے دو سال کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید تین کٹگریز اے میں 250 درہم ، کیٹگری بی 1,200 درہم ، کیٹگری سی میں 3,450 درہم کی فیس ہوگی۔

معاہدے میں ترمیم کیلئے درخواست کی تینوں اے ، بی سی کیٹگریز کی فیس 50 درہم ہوگی۔

اسی طرح بیرون ملک سے ورک پرمٹ کی فیس
ورک پرمٹ کی درخواست کی تینوں اے ، بی سی کیٹگریز کی فیس 50 درہم ہوگی۔

دو سال کے لیے ورک پرمٹ کی تجدید تین کٹگریز اے میں 250 درہم ، کیٹگری بی 1,200 درہم ، کیٹگری سی میں 3,450 درہم کی فیس ہوگی۔

کسی بھی پروڈکشن کے لیے ورک پرمٹ کی تین کٹگریز اے میں 250 درہم ، کیٹگری بی 1,200 درہم ، کیٹگری سی میں 3,450 درہم کی فیس ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button