متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 431 گاڑیوں سے لاکھوں درہم مالیت کے ایگزوسٹ فلٹرز چوری کرنے والے گروہ کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
30 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک ایشیائی گروہ کو 431 گاڑیوں سے 3.64 ملین درہم مالیت کے ایگزاسٹ فلٹرز چوری کرنے پر چار سال قید کی سزا سنائی ہے جنہیں سزا کے بعد جلاوطن کیا جائے گا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ اکتوبر 2020 میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی کی گاڑیوں سے دھواں کم کرنے والے کروم ایگزوسٹ فلٹرز چوری ہونے کا انکشاف ہوا۔ کمپنی کو معلوم ہوا کہ ان کی ایک خاص کلائنٹ کی جانب سے مرمت کی گئی گاڑیوں سے باقیوں کی نسبت شور زیادہ آتا ہے۔

جب مالک نے ان گاڑیوں کو معائنہ کیلئے بھیجا تو معلوم ہوا کہ کروم ایگزوسٹ فلٹر موجود نہیں اور وہ چوری ہوچکا ہے۔

پولیس تحقیقات میں چار ملزمان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ مرکزی ملزم نے کمپنی سے گاڑیاں رینٹ پر لے کر اپنے ورک شاپ میں لے جاکر ایگزاسٹ سے فلٹر چوری کیے اور بعد میں کمپنی کو گاڑی واپس کرتے رہے۔

جب انہیں گرفتار کیا گیا تو ان میں سے ایک ملزم نے اقرار کیا کہ انہیں ایک سو اسی درہم کے عوض گاڑی رینٹ پر لینے کیلئے ملتے تھے۔

ایک اور املزم نے کہا کہ باقیوں کے ساتھ ملکر ایگزوسٹ کو توڑا اور اس اسکیلئے ایک گاڑی کے حساب سے ساٹھ درہم ملتے تھے۔ سب ملزمان نے اپنے جرائم کا اقرار کیا۔

Source : khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button