متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کار فروخت کرنے والوں کو دھوکہ دینے والے 8 رکنی گینگ کو جیل اور 10 ملین درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
28 اکتوبر 2021
دبئی : اٹھ رکنی گینگ جنہوں نے مختلف کار فروخت کرنے والوں کو دھوکہ دیا اور ان کی گاڑیاں چوری کیں ، کو دس ملین درہم فی کس جرمانہ اور سات سے دس سال کیلئے جیل کی سزا سنائی۔

ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے بدھ کے روز چار اماراتیوں، تین شامی اور ایک ایتھوپین خاتون کیلئے فیصلہ سنایا۔ جنہیں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے مرتکب پایا گیا۔ ۔

متاثرین کے بیانات کے مطابق ملزمان نے ان سے یہ کہہ کر رابطہ کیا کہ وہ ان کی کاریں خریدیں گے اور انہیں چیک دے دیے گئے جو بعد میں باؤنس ہو گئے۔

اس گینگ کے اراکین اکثر اپنے کردار کو بدل دیا کرتے تھے اور ان سے دھوکے کے بعد اپنا نام بدلتے رہتے تھے تاکہ وہ اپنے شناخت چھپا سکے۔

استعاثہ نے بتایا کہ کچھ ممبران گاڑی مالکان سے رانطہ کرتے ، کچھ کے نام گاڑی ٹرانفر ہوتی اور ادائیگی دیگر ممبران کرتے جو جعلی چیک سے کی جاتی تھی۔

گاڑیوں کو اپنے ناموں پر منتقل کرنے کے بعد، وہ اسے دوبارہ فروخت کر دیتے تھے اور رقم کے ذرائع کو چھپانے کے ارادے سے اسے اپنے کچھ ممبروں کے بینک اکاؤنٹس میں نقد رقم جمع کراتے تھے۔

سرکاری وکیل نے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لیا اور ریکارڈ میں تضاد پایا۔ ایک مدعا علیہ کا بینک بیلنس اس کی ماہانہ تنخواہ کے مطابق نہیں تھا جبکہ دوسرے ملزم نے اپنی چیک بک سے چیک جاری کیے اور پھر اپنا بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیا۔

کئی مواقع پر ملزمان نے کاروں کی ملکیت کو دوسروں کو فروخت کرنے سے پہلے آپس میں ایک دوسرے کے نام منتقل کیے۔ کیس کی سماعت کے بعد، جج نے فیصلہ جاری کیا جس میں ملزمان کو سات سے 10 سال قید اور 10 ملین درہم جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

چار ملزمان کو جیل کی سزائیں کاٹنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا جبکہ دو ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے منی لانڈرنگ کے جرم میں گینگ کے تمام افراد کا فنڈز ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button