متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 233 موبائل اور 25 لیپ ٹاپ چوری کرنے والے چار افراد کے گینگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

خلیج اردو
دبئی: دبئی فری زون میں واقع ایک شپنگ کمپنی کے گودام سے 233 موبائل فونز اور 25 لیپ ٹاپ چرانے کے الزام میں ازبکستان کے چار شہریوں کو دبئی کریمنل کورٹ میں مقدمے کا سامنا ہے۔

چوری ہونے والی اشیاء میں آئی فونز، سام سنگ گلیکسی فونز اور میک بکس شامل ہیں۔پولیس رپورٹس کے مطابق 15 مئی کو کمپنی کے منیجر نے دبئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں چوری کی رپورٹ درج کرائی۔

سی آئی ڈی کی ٹیم جائے واردات پر روانہ کر دی گئی۔ ٹیم نے محسوس کیا کہ گودام میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ملزمان دوپہر 2 بجے گودام کا شٹر کھولنے کے لیے لیور کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک گھنٹے کے بعد یہ گروہ چوری کا سامان لے کر گودام سے نکلا، سامان کو جی ایم سی کی گاڑی میں لاد کر موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے تفتیش شروع کی ہے اور ملزمان کی شناخت اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ایک مجرم کو دبئی ائیرپورٹ پر اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

تحقیقات کے دوران پکٹرے جانے والے نے جرم کا اعتراف کیا اور پولیس کو دیگر ارکان کے ٹھکانے فراہم کئے۔ پولیس نے ان سب کو گرفتار کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button