متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا 50 واں قومی دن : آج کے دن پیدا ہونے والا پہلا بچہ زید ہے

خلیج اردو
راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر پیدا ہونے والا پہلا بچہ زید ہے۔ انہوں نے راس الخیمہ کے اسپتال میں رات کے وقت آنکھ کھولی اور اس دنیا میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔

اماراتی ماں نوال احمد الشہی اور باپ اردنی کے ہاں پیدا ہونے والے نومولود کا وزن 3.7 کلوگرام ہے۔

زید کے والد احمد عبدالاحمد کا کہنا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے دوگنی خوشی لے کر آیا ہے کیونکہ ہم ملک کی گولڈن جوبلی کے اس خاص موقع پر اپنے بچے کی پیدائش کا جشن منا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے بچے کا نام یو اے ای کے عظیم بانی کی یاد میں زید رکھا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button