خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی گولڈن ویزا درخواست کی فیس تین گنا بڑھا دی گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی گولڈن ویزا درخواست کی فیس تین گنا کر دی گئی۔ یو اے ای کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی (ICP) نے 10 سالہ گولڈن ویزا درخواست کی فیس کو 50 درہم سے بڑھا کر 150درہم کر دیا ہے۔ یہ اضافہ ICP، الیکٹرانک سروسز اور سمارٹ سروسز کے چارجز کا احاطہ کرتا ہے۔

آئی سی پی نے گولڈن ویزا کے خواہشمند غیر ملکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ یا ایپ پر اہلیت چیک کریں۔ گزشتہ ماہ، متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا رکھنے والوں کو اپنے والدین کو 10 سالہ رہائش کے لیے اسپانسر کرنے کی اجازت دی۔

عربین بزنس سینٹر (اے بی سی) کے آپریشن مینیجر، فیروز خان کے مطابق، معیاری ویزا رکھنے والے اپنے والدین کو صرف اس صورت میں اسپانسر کر سکتے ہیں جب وہ ماہانہ کم از کم 20,000 درہم کماتے ہوں۔ تاہم، یہ شرط گولڈن ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔

آئی سی پ نے حال ہی میں ایمریٹس آئی ڈی، وزٹ، اور ریزیڈنسی ویزا کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ایمریٹس آئی ڈی فیس 270 درہم سے بڑھا کر 370 درہم کردی گئی ہے جبکہ 1 ماہ کے وزٹ ویزا کی فیس 270 درہم سے بڑھا کر 370 درہم کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button