متحدہ عرب امارات

آئی سی اے اپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے گولڈن ویزہ کیلئے درخواست یا نامزدگی کیسے کر سکتے ہیں؟

خلیج اردو
29 اگست 2021
دبئی : وہ رہائشی جو متحدہ عرب امارات میں طویل دورانیے کے گولڈن ویزہ کیلئے اہل ہوں یا انہیں لگتا ہو کہ ان کے دوست یا رشتہ دار اس کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں تو وہ آئی سی اے اپلیکیشن استعمال کرکے ایسا کر سکتے ہیں۔

10 سالہ ویزا سرمایہ کاروں ، کاروباری افراد ، خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اور سائنس اور علم کے مختلف شعبوں میں محققین اور ذہین سائنسی صلاحیتوں والے روشن طلباء کو دیا جاتا ہے۔ انہیں اس کے اہل ہونےکیلئے کچھ معیارات پر پورا اترنا ہوگا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

سب سے پہلے سمارٹ یو اے ای آئی سی اے اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کیجئے۔
پبلک سروسز کی سلیکشن کیجئے اور گلوڈن ویزہ کیلئے نامزدگی پر کلک کیجئے۔ یہاں مطلوبہ معلومات درج کیجئے اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کرکے فیس ادا کیجئے۔

درخواست گزار سے خودکار ادائیگی کی مدد سے پچاس روپے کاٹے جائیں گے۔ اگر نامکمل معلومات کی دستیابی ہو تو درخواست تیس دنوں بعد خودبخود منسوخ ہو جائے گی۔ مطلوبہ ڈاکومنٹس جمع کرکے درخواست گزار کو حضکام کی جانب سے ایک ٹیکسٹ میسج اور ایک ای میل موصول ہو جائے گا۔

آئی سی اے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات تمام رہائشی ڈاکٹروں کو گولڈن ویزا دے گا۔ متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ ریگولیٹری اداروں کے لائسنس یافتہ تمام ڈاکٹر جولائی 2021 اور ستمبر 2022 کے درمیان ویب سائٹ smartservices.ica.gov.ae کے ذریعے گولڈن ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اسی طرح دبئی کے لائسنس یافتہ ڈاکٹر smart.gdrfad.gov.ae کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ متعلقہ سرکاری محکمے ویزا جاری کرنے سے پہلے درخواستیں وصول کریں گے اور ان کا جائزہ لیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button