متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا اسٹوڈنٹ گولڈن ویزہ ، اہلیت جاننے کیلئے نیا پورٹل متعارف کرایا گیا

خلیج اردو
15 اگست 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں ایک نئی ویب سائیٹ لانچ کر دی گئی ہے جس سے معلوم کیا جا سکے کہ طلبہ گولڈن ویزہ کیلئے اہلیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے کرنا یہ ہے کہ www.adro.gov.ae پر جاکر معلوم کیا جائے اور ایمریٹس کا شناختی کارڈ اور اسٹوڈنٹ نمبر انٹر کیا جائے۔

یہ ٹول ابوظبہی کے ریزیڈنٹ آفس نے لانچ کیا ہے جو ایمریٹس اسکولز کی اسٹبلشمنٹ کے اعلان کی روشنی میں کیا گیا ہے جہاں حکام نے 2,036 قابل طلبہ کیلئے گولڈن ویزہ جاری کرنے کا کہا گیا تھا۔

وہ طلبہ جنہوں نے متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کے نصاب کے آخری امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زیادہ کے مجموعی نمبرز حاصل کیے ہیں وہ طالب علم گولڈن ویزا کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ایک بار جب طالب علم گولڈن ویزا کیلئے اہل ثابت ہوتے ہیں ، والدین درخواست کا عمل شروع کرنے کیلئے ٹی اے ایم ایم سروس سینٹر یا ٹاس ہیل سینٹر میں جا سکتے ہیں۔

وہ والدین فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے کے ذریعے www.ica.gov.ae پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button