خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا اب براہ راست رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز سے دستیاب ہے

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں مقیم رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اہل صارفین کو گولڈن ویزا کے پرکشش فوائد بشمول یو اے ای کے گولڈن ویزا پر آنیوالے اخراجات کی کوریج کی پیشکش کرکے گولڈن ویزا اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ (DLD) کے اعداد و شمار نے انکشاف کیا کہ دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے جون میں 22.7 بلین درہم سیلز ریکارڈ کیں –جو پچھلے 13 سالوں میں سب سے زیادہ فروخت کے اعداد و شمار ہیں – اور 2021 کی فروخت کے کل حجم کے تقریباً 71 فیصد تک ہیں، گولڈن ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے جیسے جیسے جائیداد کی طلب بڑھ رہی ہے ویسے ہی یو اے ای کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وہ لوگ جو آف پلان یا رہن کے ساتھ جائیداد خرید رہے ہیں اب ان کو مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور طویل مدتی رہائشیوں کے لیے فوائد کو بڑھانے کے ملک کے منصوبے کے حصے کے طور پر گولڈن ویزا کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں 10 سالہ رہائش حاصل کرنے کا اختیار مل گیا ہے ۔

رئیل سٹیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کے ذریعے 10 سالہ اقامت حاصل کرنے کے لچکدار ضوابط ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

گولڈن ویزا کے ضوابط متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے ایک "گیم چینجر” ہیں، جو پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران حاصل ہونے والی رفتار پر قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کنسلٹنٹLynnette Sacchetto نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ اب آپ گولڈن ویزا حاصل کر سکتے ہیں جب آپ 2 ملین درہم میں ثانوی یا آف پلان پراپرٹی خریدتے ہیں جسے گروی رکھا جا سکتا ہے، نہ صرف سرمایہ کاروں کے لیے بلکہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے بھی جو وہاں جائیداد کے مالک ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button