خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امارات حکومت کی فنڈ ریزنگ مہم شروع

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کی جانب سے پاکستان خاص طور پر سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی امداد کے حوالے سے یو اے ای بھر میں خصوصی فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی گئی ہے۔

کراچی میں یو اے ای قونصلیٹ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی اور شارجہ میں فنڈ جمع کرنےکی مہم کا آغازکردیا گیا ہے۔

اماراتی سفیر حماد بن عبید الزہبی کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نےکہا کہ روز اول سے متحدہ عرب امارات اور ریڈکراس پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

اماراتی سفیر کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے، سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر خاندان کے لیے الگ الگ امدادی باکس تیار کیے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button