متحدہ عرب امارات

 گگنہیم ابوظہبی میوزیم 2025 تک مکمل ہوجائے گا، حکام

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ماڈرن آرٹ سے متعلق خطے کا شاندار گگنہیم ابوظہبی میوزیم 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔

اس میوزیم کو تعمیر کرنے کے لیے 1 ارب ڈالر کا کانٹریکٹ ایک کانٹریکٹر کو دے دیا گیا ہے۔

یہ تاریخی منصوبہ ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم ابوظہبی کی جانب سے سعدیات جزیرے پر سولومن آر گگنہیم فاؤنڈیشن کے تعاؤن سے تیار کیا جا رہا ہے۔ گگنہیم ابوظہبی گگنہیم فاؤنڈیشن کے عجائب گھروں کے بین الاقوامی گروپ میں سب سے بڑا میوزیم ہوگا۔

میوزیم آرٹ کا ایک عالمی مجموعہ پیش کرے گا جس میں مغربی ایشیا، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا (واناسا) کے فن پاروں پر توجہ دی جائے گی۔ متحدہ عرب امارات کے قومی، علاقائی اور بین الاقوامی ماہرین میوزیم کے ذخیرے اور پروگراموں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button