متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی  ‘ہیپی نیس ٹیکسی’ جو مسافروں کو مفت سفری سہولت دے گی

خلیج اردو

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ‘ہیپی نیس ٹیکسی’ کے نام سے مشہور کیب سروس مسافروں کو مفت میں سفر پر لے جائی گی۔

 

 20 مارچ کو عالمی طور پر خوشی کا منایا جانے والے دن راس الخیمہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک ٹیکسی مختص کی جس نے مفت سروس پیش کی۔

 

"اس اقدام کا مقصد صارفین کو خوش کرنا ہے اور سرکاری خدمات کا ایک نیا تصور فراہم کرنا ہے۔

 

 اتھارٹی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ صارفین کے اطمینان کو یقینی بنائے گا  اور راس الخیمہ کے رہائشیوں اور زائرین کے لیے نقل و حمل کا ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرے گا۔

 

یہ یو اے ای میں اس دن کے موقع پر شروع کیے گئے متعدد اقدامات میں شامل تھا۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ اس دن کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو ان کی زندگی میں خوشی کی اہمیت اور ان کی فلاح و بہبود کا احساس دلانا ہے۔

 

اس حوالے سے کی جانی والی سروے جو ہر دو سال بعد کیا جاتا ہے، کمیونٹی کے اراکین کی فلاح و بہبود کا اندازہ لگاتا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button