متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے محکمہ صحت نے نئے فراڈ سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کے محکمہ صحت کی جانب سے رہائشیوں کو جعل سازوں سے ہوشیار رہنے اور نامعلوم کو اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے یہ ایڈوائزری متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ جس میں جعل سازوں نے محکمہ صحت کا نام استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے ان کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے "ہمیں ایک حالیہ واقعہ کی اطلاع ملی ہےجس میں جعل ساز ابوظہبی کے محکمہ صحت کا نام استعمال کرتے ہوئے عوام سے ری فنڈ حاصل کرنے کے بدلے ان کے بینک کاؤنٹ کی تفصیلات مانگ رہے ہیں”۔

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے”ہم آپ کو آن لائن جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہیں اور ذرائع کی تصدیق کیے بغیر کسی کو بھی اپنی نجی یا اہم معلومات فراہم نہ کریں”َ۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ صحت کے بارے میں کوئی بھی معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button